فهرس الكتاب

الصفحة 267 من 394

کرنے والے حضرات و خواتین کے لیے عظیم آسانی ہے۔

۴: غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں مارنا:

حج کی آسانیوں میں سے ایک غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں مارنے کا جواز ہے۔ توفیقِ الٰہی سے ذیل میں اس سلسلے میں تین روایات پیش کی جارہی ہیں:

ا: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:

''قربانی کے دن منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا جاتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ''کچھ مضایقہ نہیں۔''

ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:

''حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ۔''

''میں نے ذبح کرنے سے پیشتر سر مونڈلیا ہے۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''اِذْبَحْ وَلَا حَرَجَ۔''

''ذبح کرو اور (جو کچھ کرچکے ہو، اس میں) کچھ مضائقہ نہیں۔''

اور اس نے عرض کیا:

''رَمَیْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَیْتُ۔''

''میں نے شام کے بعد کنکریاں ماریں۔''

تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''لَا حَرَجَ۔'' [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت