فهرس الكتاب

الصفحة 203 من 394

اس میں نماز کعبۃ اللہ ہی میں نماز ہے۔

حضرات ائمہ ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن خزیمہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:

''کُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَدْخُلَ الْبَیْتَ وَأُصَلِّيْ فِیْہِ، فَأَخَذَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بِیَدِيْ، فَأَدْخَلَنِيْ الْحِجْرَ، وَقاَلَ:

''یَا عَائِشَۃُ! إِنَّ قَوْمَکِ لَمَّا بَنَوْا الْکَعْبَۃَ اسْتَقْصَرُوْا، فَأَخْرَجُوْا الْحِجْرَ مِنَ الْبَیْتِ، فَإِذَا أَرَدْتِّ أَنْ تُصَلِّیْنَ فِي الْبَیْتِ فَصَلِّيْ فِيْ الْحِجْرِ، فَإِنَّمَا ہُوَ قِطْعَۃٌ مِنَ الْبَیْتِ''۔ [1]

''میں بیت اللہ میں داخل ہوکر نماز پڑھنا چاہتی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے حطیم میں داخل کردیا اور فرمایا:

''اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! درحقیقت جب تمہاری قوم نے کعبہ کو تعمیر کیا، تو ان کے پاس رقم کم ہوگئی، تو انہوں نے حطیم (والا حصہ) بیت (اللہ) سے باہر رہنے دیا۔ سو جب تم بیت (اللہ) کے اندر نماز پڑھنا چاہو، تو حطیم میں نماز پڑھ لو، کیونکہ وہ بیت (اللہ) کا ہی حصہ ہے۔''

امام ابن خزیمہ نے اس پر حسب ذیل عنوان قلم بند کیا ہے:

[بَابُ اسْتِحْبَابِ الصَّلَاۃِ فِيْ الْحِجْرِ إِذَا لَمْ یُمَکَّنْ دُخُوْلُ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت