فهرس الكتاب

الصفحة 226 من 394

ب: حضرات ائمہ ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت یزید ابن شیبان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:

''کُنَّا وَقُوْفًا بِعَرَفَۃَ مَکَانًا بَعِیْدًا مِنَ الْمَوْقِفِ، فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعِ الْأَنْصَارِيِّ رضی اللّٰه عنہ ، فَقَالَ: إِنِّي رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِلَیْکُمْ یَقُوْلُ:

''کُوْنُوْا عَلٰی مَشَاعِرِکُمْ، فَإِنَّکُمْ عَلٰی إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِیْکُمْ إِبْرَاہِیْمَ علیہ السلام ۔'' [1]

''ہم عرفات میں (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے) ٹھہرنے کے مقام سے دور ایک جگہ میں تھے، تو ہمارے پاس ابن مربع انصاری رضی اللہ عنہ آئے اور کہا: ''میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تمہاری طرف بھیجا ہوا قاصد ہوں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں:

''تم اپنی حج کی جگہ پر جمے رہو، کیونکہ تم یقینا اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کے ترکہ میں سے ایک ترکہ پر ہو۔''

ان حدیثوں کے متعلق تین باتیں:

ا: پہلی حدیث پر امام نووی نے حسب ذیل عنوان لکھا ہے:

[بَابُ مَا جَائَ أَنَّ عَرَفَۃَ کُلَّہَا مَوْقِفٌ] [2]

[2] صحیح مسلم ۲/۸۹۳۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت