فهرس الكتاب

الصفحة 46 من 394

۱: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:

'' أَیُّہَا النَّاسُ! قَدْ فَرَضَ اللّٰہُ عَلَیْکُمُ الْحَجَّ فَحُجُّوْا۔''

''اے لوگو!بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے ، پس تم حج کرو۔''

ایک شخص نے عرض کیا:

''أَکُلَّ عَامٍ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟''

'' یا رسول اللہ! کیا ہر سال؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، یہاں تک کہ اس نے تین مرتبہ کہا (یہی سوال دہرایا۔)

اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' لَوْ قُلْتُ: ''نَعْم۔'' لَوَجَبَتْ ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ۔'' [1]

''اگر میں '' ہاں ''کہہ دیتا ، تو ( ہرسال) واجب ہو جاتا اور تم (ہر سال ادا کرنے کی ) طاقت نہ رکھتے۔''

۲: حضراتِ ائمہ احمد، ابوداؤد اور نسائی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے:

''بے شک اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کرتے ہوئے عرض کیا:

''یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! الْحَجُّ فِيْ کُلِّ سَنَۃٍ أَوْ مَرَّۃً وَاحِدَۃً؟''

''یا رسول اللہ! حج ہر سال کرنا ہے یا (زندگی میں) ایک مرتبہ؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت