فهرس الكتاب

الصفحة 65 من 394

عکرمہ نے بیان کیا:''ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:

'' اِعْتَمَرَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَبْلَ أَنْ یَحُجَّ۔'' [1]

''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کرنے سے پہلے عمرہ کیا۔''

ج: امام ابن خزیمہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ بے شک حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا:

'' مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَرْجِعَ بِعُمْرَۃِ قَبْلَ الْحَجِّ فَلْیَفْعَلْ۔'' [2]

''جو کوئی حج کیے بغیر عمرہ کر کے جانا چاہے ، تو وہ ایسے کر لے۔''

د: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری [3] خاتون سے فرمایا:

''فَإِذَا کَانَ رَمَضَانُ اعتَمِرِيْ فِیْہِ ، فَإِنَّ عُمْرَۃً فِيْ رَمَضَانَ حَجَّۃٌ۔'' أَوْ نَحْوًا مِمَّا قَالَ۔'' [4]

''پس جب (ماہ) رمضان ہو، تو تم اس میں عمرہ کرنا، کیونکہ رمضان میں عمرہ حج (کے برابر) ہے۔''

ہ: امام شافعی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے فرمایا:

[2] صحیح ابن خزیمۃ ، جماع أبواب ذکر العمرۃ و شرائعہا و سننہا و فضائلہا ، رقم الحدیث ۳۰۷۹، ۴؍۳۶۲۔ شیخ البانی نے اس کی [سند کو حسن صحیح] قرار دیا ہے۔ (ہامش صحیح ابن خزیمۃ ۴؍۳۶۲) ۔

[3] یہ محترمہ رضی اللہ عنہا سواری کے میسر نہ آنے کی بنا پر اپنے شوہر اور بیٹے کی معیت میں حجۃ الوداع میں شریک نہ ہو سکی تھیں۔ (ملاحظہ ہو: صحیح البخاري ، کتاب العمررۃ ، باب عمرۃ في رمضان ، رقم الحدیث ۱۷۸۲، ۳؍۶۰۳) ۔

[4] متفق علیہ: المرجع السابق ۳؍۶۰۳؛ وصحیح مسلم، کتاب الحج، جزء من رقم الحدیث ۲۲۱۔ (۱۲۵۶) ، ۲؍۹۱۷۔ الفاظِ حدیث صحیح البخاری کے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت