فهرس الكتاب

الصفحة 94 من 394

''یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّیَابِ؟''

[یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! محرم کون سے کپڑے پہنے؟'']

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' لَا یَلْبَسُ الْقُمُصَ ، وَلَا الْعَمَائِمَ ، وَلَا التَزَاوِیْلَاتِ، وَلَا الْبُرَا نَسَ ، وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَحَدٌ لَا یَجِدُ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسْ خُفَّیْنِ ، وَلْیَقْطَعْہُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَینِ… الحدیث۔ [1]

نہ قمیصیں پہنے، نہ عمامے باندھے، نہ شلواریں پہنے ، نہ بارانی کوٹ زیب تن کرے اور نہ موزے، البتہ اگراس کو جوتی میسر نہ آئے ، تو موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے… الحدیث۔''

ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:''میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:

'' مَنْ لَمْ یَجِدِ النَّعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ ، وَمَنْ لَمْ یَجِدْ إِزَارًا فَلْیَلْبَسْ سَرَاوِیْلَ، لِلْمُحْرِمِ۔'' [2]

''جس محرم کے پاس جوتے نہ ہوں، وہ موزے پہن لے اور جس کے پاس تہبند نہ ہو ، وہ شلوار پہن لے۔''

[2] متفق علیہ: صحیح البخاري ، کتاب جزاء الصید، باب لبس الخفین للمحرم إذا لم یجد نعلین، رقم الحدیث ۱۸۴۱، ۴؍۵۷ ؛ و صحیح مسلم، کتاب الحج ، باب ما یباح للمحرم بحج و عمرۃ …، رقم الحدیث ۳۔ (۱۱۷۷) ، ۲؍۸۳۵۔ الفاظِ حدیث صحیح البخاری کے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت