فهرس الكتاب

الصفحة 155 من 167

بدعت کا معنی و مفہوم

بدعت کا معنی:

لغت میں:… بغیر کسی سابقہ مثال کے کوئی نئی چیز ایجاد کرلینا۔

شرع میں:…دین میں جو چیز بغیر کسی دلیل کے ایجاد کرلی جائے۔

بدعت کی اقسام:

۱عادات میں بدعات: …جیسا کہ جدید ٹیکنالوجی کی نئی نئی ایجادات۔ یہ چیزیں مباح ہیں۔ اس لیے کہ عادات میں اصل مباح ہونا ہے۔

۲۔دین میں بدعات: … ایسا کرنا حرام ہے، اس لیے کہ دین میں اصل حکم شریعت ہے۔

دین میں بدعت کی اقسام:

دین میں بدعت کی تین اقسام ہیں:

۱۔ اعتقادی بدعت: …ایسا اعتقاد رکھنا جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے عقیدہ کے خلاف ہو۔

اس کی مثال:… جیساکہ تمثیل، تعطیل اور تقدیر کے انکار کی بدعت۔

۲۔ عملی بدعت: …یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح سے کرنا جو طریقہ خلاف شرع ہو۔مثلًا:

الف:… ایسی عبادات ایجاد کرلیناجو شریعت میں اصلًا موجود نہیں۔

ب:… بعض مشروع عبادات میں کمی یا بیشی کرنا۔

ج:… مشروع عبادت کو کسی نئے اور بدعتی طریقہ سے ادا کرنا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت