فهرس الكتاب

الصفحة 156 من 167

د:… ایسی عبادات کے لیے اوقات خاص کرنا جن کے لیے کوئی وقت خاص نہیں ہے۔ ان کی مثالیں:

قبروں پر درگاہیں اور قبے بنالینا۔ نئی نئی عیدیں ایجاد کرلینا، اور نئی نئی تقریبات۔

۳۔ بدعت ِترک:…مراد ہے کسی مباح فعل کو چھوڑ دینا، یا کسی ایسے کام کو ترک کردینا جس کا کرنا بطور عبادت کے مطلوب ہو۔ اس کی مثالیں:

عبادت خیال کرتے ہوئے گوشت کا کھانا چھوڑ دینا، یا پھر عبادت کے لیے شادی کا ترک کردینا۔

حکم کے اعتبار سے بدعت کی اقسام:

اس لحاظ سے بدعت کی دو اقسام ہیں:

۱۔ بدعت مکفِرَہ: …جس بدعت کا کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ اس کی مثال:

جیسے رافضیوں کی بدعات،اور عقیدہ خلق قرآن۔

۲۔ بدعت مُفْسِقَہ: [فسق میں مبتلا کرنے والی بدعت] : … اس بدعت کاارتکاب کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے، مگر دین اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ اس کی مثال:

اجتماعی ذکر، اور پندرہ شعبان کی رات کو عبادت کے ساتھ خاص کرنا۔

بدعت سے تحذیر اور اس پررد:

اس باب میں ایک آیت اور دو احادیث کافی ہیں:

۱۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا} [المائدۃ: ۳]

'' آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارادین کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت