فهرس الكتاب

الصفحة 118 من 139

فِيهَا ۚ هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللّٰہُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ [1]

تمام منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک ہی ہیں ' یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ سمیٹتے ہیں ' یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا، بیشک منافق ہی فاسق ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان منافق مردوں 'عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کرچکا ہے جہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ' یہ جہنم انہیں کافی ہے ' اللہ نے ان پر لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔

ان دونوں آیات میں منافقین کے درج ذیل اوصاف ظاہر ہوئے:

۱- منافقین آپس میں ایک ہی ہیں ' اور وہ ایک دوسرے سے دوستی رکھتے ہیں ۔

۲- منافقین برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں ۔

۳- منافقین صدقہ اور احسان کے دیگر کاموں سے ہاتھ کھینچتے ہیں '

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت