فهرس الكتاب

الصفحة 125 من 139

منافقوں پر سب سے بوجھل اورگراں عشاء اور فجر کی نمازیں ہیں ' اور اگر یہ جان لیتے کہ ان میں کیا (اجر وثواب) ہے تو سرین کے بل گھسٹ کر ہی سہی ضرور حاضر ہوتے۔

معلوم ہوا کہ اجمالی طور پر منافقوں کے اوصاف درج ذیل ہیں:

۱- وہ ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں ' جبکہ اس دعوے میں جھوٹے ہیں ۔

۲- اللہ تعالیٰ اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں ، جبکہ (درحقیقت) وہ اپنے آپ ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

۳- ان کے دلوں میں مرض تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے مرض میں اور اضافہ کردیا ہے۔

۴- وہ اصلاح کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ (درحقیقت) وہ فسادی ہیں ۔

۵- مومنوں کو سفاہت (باولے پن' کم عقلی) کاالزام دیتے ہیں ۔

۶- مومنوں سے ٹھٹھا اور مذاق کرتے ہیں ۔

۷- ہدایت کے بدلے گمراہی خریدتے ہیں ۔

۸- ان کی باتیں اچھی لگتی ہیں حالانکہ وہ سب سے زیادہ جھگڑالو ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت