فهرس الكتاب

الصفحة 85 من 139

۴- آسانی ہویا پریشانی ہر حالت میں اللہ کی حمد اور اس کی ظاہری وباطنی نعمتوں کا اعتراف کرکے اس کی مدح و ثنا کرنا۔

۵- طلب علم، حج، عمرہ، جہاد، قرابت داروں کے ساتھ صلہ رحمی کے لئے سفر کرنا اور اسی طرح کے دیگر کام جیسے مشروع نفلی روزے رکھنا۔

۶- رکوع و سجود والی نمازیں کثرت سے پڑھنا۔

۷- بھلائی کا حکم دینا، اس میں تمام واجب و مستحب اعمال شامل ہیں ۔

۸- برائی سے منع کرنا، اس میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے منع کردہ تمام امور داخل ہیں ۔

۹- اللہ کی جانب سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ حدود ' نیز کونسی چیزیں اوامر 'نواہی اور احکام میں داخل ہیں اور کونسی نہیں داخل ہیں ' ان کا علم حاصل کرنا، اہل ایمان ان پر عمل کرنے اور ان سے باز رہنے کے اعتبار سے اس کا التزام کرنے والے ہیں ۔

چہارم: اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے:

{قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ 1} الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ {2}

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت