فهرس الكتاب

الصفحة 118 من 170

بارے میں درج ذیل تین ضمنی عنوانات کے تحت گفتگو کی جارہی ہے:

ا: داماد کو دعائیں سکھلانا

ب: داماد کے لیے دعائیں

ج: دامادوں کے ساتھ بہترین معاملہ

-ا-

داماد کو دعائیں سکھلانا

ذیل میں دو مثالیں ملاحظہ فرمائیے:

ا:داماد کو غم اور سختی کے وقت پڑھنے والی دعا کی تعلیم:

امام احمد اور امام ابن حبان نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے فرمایا:

''لَقَّنَنِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ھٰؤلَائِ الْکَلِمَاتِ، وَأَمَرَنِيْ إِنْ نَزَلَ بِيْ کَرْبٌ أَوْ شِدَّۃٌ أَنْ أَقُوْلَہُنَّ:

'' لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْکَرِیْمُ الْحَلِیْمُ،

سُبْحَانَہُ، وَتَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،

وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔'' ( [1] )

[''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ کلمات سکھلائے اور مجھے حکم دیا، کہ اگر مجھ پر غم یا سختی آئے، تو ان کو پڑھوں:

''اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، نہایت عزت والے اور بہت زیادہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت