فهرس الكتاب

الصفحة 68 من 170

ا: بیٹی رضی اللہ عنہا کی شادی کرنا:

اس بارے میں توفیقِ الٰہی سے ذیل میں دو روایات پیش کی جا رہی ہیں:

ا: حضراتِ ائمہ ابن سعد، ابن السُّنِّی ، طبرانی اور بزار نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ

''انصار کے کچھ لوگوں نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا:

'' عِنْدَکَ فَاطِمَۃُ ، تَأْتِيْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ''' ( [1] )

''آپ کے پاس فاطمہ۔ رضی اللہ عنہا ۔ ہیں، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جائیے۔ '' (یعنی ان سے رشتہ دینے کی درخواست کیجیے) ۔

چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مَا حَاجَۃُ ابْنِ أَبِيْ طَالِبٍ؟ ''

'' ابن ابی طالب کی حاجت کیا ہے؟ ''

انہوں نے عرض کیا:

'' ذَکَرْتُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ۔''

''میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی۔ رضی اللہ عنہا ۔ کا ذکر کیا۔'' ( [2] )

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مَرْ حَبًا وَأَھْلًا ۔''

'' مَرْحَبًا وَ أَھْلًا۔''' ( [3] )

[2] حضرت علی رضی اللہ عنہ نے از راہِ حیا اس طرح گزارش پیش کی۔ مقصود یہ تھا ، کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت عالیہ میں ان کا رشتہ طلب کرنے کی درخواست لے کر حاضر ہوا ہوں۔

[3] یعنی خوش آمدید اور تم اپنے ہی گھر میں آئے ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت