فهرس الكتاب

الصفحة 70 من 170

ب:امام حمیدی اور امام احمد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:

''أرَدْتُّ أَنْ أخْطُبَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ابْنَتَہُ، فَقُلْتُ: مَالِيْ مِنْ شَيْئٍ، فَکَیْفَ؟''

[''میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی صاحبزادی کا رشتہ طلب کرنے کا ارادہ کیا، تو میں نے (اپنے دل میں ) کہا: ''میرے پاس تو کچھ بھی نہیں، تو کیسے (میں یہ رشتہ طلب کروں) ؟'']

ثُمَّ ذَکَرْتُ صِلَتَہُ وَعَائِدَتَہُ، فَخَطَبْتُھَا إِلَیْہِ۔''

[''پھر میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صلہ رحمی اور احسانات کو یاد کیا، تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا رشتہ طلب کرلیا'']

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''ھَلْ لَکَ مِنْ شَيْئٍ؟'' ''کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟''

میں نے عرض کیا: ''نہیں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:

''فَأَیْنَ دِرْعُکَ الْحُطَمِیَّۃُ الَّتِيْ أَعْطَیْتُکَ یَوْمَ کَذَا وَکَذَا؟''

[''تمہاری حطمی زِرہ کہاں ہے، جو کہ میں نے تمہیں فلاں فلاں دن دی تھی؟]

میں نے عرض کیا: وہ (تو) میرے پاس ہے؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''فَأَعْطِنِیْھَا۔'' ( [1] )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت