فهرس الكتاب

الصفحة 39 من 170

[''سنو بے شک میں نے اپنے خاندان میں سے اپنے نزدیک عزیز ترین شخص کے ساتھ تمہارا نکاح کرنے میں تمہارے حق میں کوتاہی نہیں کی۔'']

پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پسِ پردہ یا دروازے کے پیچھے ایک سایہ دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:

'' مَنْ ھٰذَا ؟''

انہوں نے عرض کیا: ''اسماء۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَیْسٍ؟''

انہوں نے عرض کیا: ''جی ہاں یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔!''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''جِئْتِ کَرَامَۃً لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ''

[''تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکریم کے لیے آئی ہو؟'']

انہوں نے عرض کیا: ''پہلی رات بچی کے پڑوس میں کوئی خاتون ہونی چاہیے، کہ وہ بوقتِ ضرورت اسے اپنی کیفیت سے آگاہ کر سکے۔''

انہوں نے بیان کیا:

'' فَدَعَا لِيْ بِدُعَائٍ إِنَّہُ لَأَوْثَقُ عَمَلِيْ عِنْدِيْ۔''

[''آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایسی دُعا فرمائی، کہ بلاشک و شبہ میری نگاہ میں وہ میرا سب سے زیادہ بھروسے کا عمل ہے۔'']

پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

''دُوْنَکَ أَھْلَکَ۔''

'' (اب) اپنے اہل کے پاس جاؤ۔''

'' ثُمَّ خَرَجَ ، فَوَلّٰی ، فَمَا زَالَ یَدْعُوْ لَھُمَا ، حَتَّی تَوَارَیٰ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت