فهرس الكتاب

الصفحة 138 من 394

وَإِنْ شِئْتَ فَأَطْعِمْ ثَلَاثَۃَ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ لِسِتَّۃِ مَسَاکِیْنَ۔'' [1]

''اگر چاہو، تو ایک قربانی کرو اور اگر چاہو، تو تین روزے رکھو اور اگر چاہو، تو چھ مسکینوں کو تین صاع کھجوریں کھلاؤ۔''

مؤطا امام مالک میں ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' أَيَّ ذٰلِکَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْکَ۔'' [2]

''ان (تینوں میں سے) جو بھی تم نے کیا ، وہ تمہارے لیے کفایت کرے گا۔''

دونوں دلیلوں کے حوالے سے دو باتیں:

۱: محرم کو مجبوری کی حالت میں سر منڈانے کی اجازت ہے۔

۲: سر منڈانے کے فدیہ میں محرم کو اختیار ہے ، کہ تینوں میں سے اپنی مرضی اور آسانی سے کوئی ایک کام کرے۔

امام ابن خزیمہ نے اس حدیث پر درج ذیل عنوان تحریر کیاہے:

[بَابُ الرُّخْصَۃِ فِيْ حَلْقِ الْمُحْرِمِ رَأْسَہُ إِذَا مَرِضَ أَوْ آذَاہُ الْقُمَّلُ وَإِیْجَابِ الفِدْیَۃِ عَلیَ حَالِقِ الرَّأْسِ، وَإِنْ کَانَ حَلْقُہُ مِنْ مَرَضٍ أَوْ أَذًی بِرَأْسِہِ۔] [3]

[محرم کے بیمار ہونے یا جوؤں کے اذیت پہنچانے پر سر منڈانے کی اجازت اور سر منڈانے پر ، اگرچہ وہ بیماری یا سر میں تکلیف کی بنا پر ہو،

[2] المؤطا ، کتاب الحج، باب فدیۃ من حلق قبل أن ینحر، جزء من رقم الحدیث ۲۳۷، ۱؍۴۱۷۔

[3] ملاحظہ ہو: صحیح ابن خزیمۃ ، کتاب المناسک ، ۴؍۱۹۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت