فهرس الكتاب

الصفحة 148 من 394

طرف اشارہ کیا ؟''

انہوں نے عرض کیا: '' نہیں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' کُلُوْا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِہَا۔'' [1]

''اس کے گوشت میں سے جو باقی ہے، تم اسے کھا لو۔''

ایک دوسری حدیث میں ہے:

'' ہَلْ مَعَکُمْ مِنْہُ شَیْئٌ؟''

''کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے؟ ''

انہوں نے عرض کیا:

'' مَعَنَا رِجْلُہُ۔''

''ہمارے پاس اس کا قدم ہے۔''

انہوں نے بیان کیا:

'' فَأَخَذَہَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَأَکَلَہَا۔'' [2]

''تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ کر تناول فرمالیا۔''

ب: امام احمد نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:

[2] صحیح مسلم، کتاب الحج، باب تحریم لحم الصید، جزء من رقم الحدیث ۶۴۔ (۱۱۹۶) ، ۲؍۸۵۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت