فهرس الكتاب

الصفحة 54 من 394

حدیثیں ملاحظہ فرمائیے:

ا: امام ابوداؤد نے حضرت امِ معقل رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:

''ابو معقل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کر کے آئے، تو ام معقل رضی اللہ عنہا نے کہا: ''آپ کو علم ہے ، کہ میرے ذمے حج ہے۔''

پس وہ دونوں پیدل چل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے عرض کیا:

''یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! بے شک میرے ذمے حج ہے اور ابو معقل کے پاس یقینا ایک جوان اونٹ ہے۔''

ابو معقل نے عرض کیا: ''صَدَقَتْ، جَعَلْتُہُ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔''

وہ سچ کہہ رہی ہیں، (لیکن) میں اسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر چکا ہوں۔''

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''أَعْطِہَا ، فَلْتَحُجَّ عَلَیْہِ ، فَإِنَّہُ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔''

''اسے (وہ اونٹ) دے دو، تاکہ وہ اس پر (سوار ہو کر) حج کرے، کیونکہ بے شک وہ (حج ) اللہ تعالیٰ کی راہ میں سے ہے۔''

''فَأَعْطَاہَا الْبِکْرَ۔'' [1]

''چنانچہ ، انہوں نے اسے جوان اونٹ دے دیا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت