فهرس الكتاب

الصفحة 55 من 394

صحیح ابن خزیمہ میں ہے:

'' فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ یُعْطِیَہَا ، وَقَالَ: '' إِنَّ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ مِنْ سُبُلِ اللّٰہِ۔'' [1]

''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، کہ وہ اسے (اونٹ) دے دیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ساتھ یہ بھی ) فرمایا: ''بلاشک حج و عمرہ اللہ تعالیٰ کی راہوں میں سے ہیں۔''

ب: امام ابوداؤد اور امام ابن خزیمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: '' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کا ارادہ فرمایا ، تو ایک خاتون نے اپنے شوہر سے کہا: ''مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کروائیے۔''

انہوں نے جواب دیا: ''میرے پاس تمہیں حج کروانے کے لیے سواری نہیں۔''

انہوں نے کہا: ''پانی نکالنے والے اونٹ پر حج کروائیے۔''

انہوں نے جواب دیا: ''اس پر میں اور تمہارا بیٹا باری باری سوارہو کر جائیں گے۔''

انہوں نے کہا: ''مجھے فلاں اونٹ پر حج کروائیے۔''

انہوں نے جواب دیا: ''وہ راہِ للہ میں وقف ہے۔''

انہوں نے کہا: ''اپنی کھجوروں کو فروخت کر دیجیے (تاکہ اس رقم سے آپ مجھے حج کروا سکیں۔)

انہوں نے جواب دیا: ''وہ (تو) میری اور تمہاری خوراک ہے۔''

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے واپس تشریف لائے، تو انہوں نے اپنے شوہر کو

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت