فهرس الكتاب

الصفحة 78 من 394

کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا:

'' لَبَّیْکَ عَنْ شُبْرَمَۃَ۔''

''میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں، حاضر ہوں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مَنْ شُبْرَمَۃُ؟'' ''شبرمہ کون ہے؟''

اس نے عرض کیا:

'' أَخٌّ لِيْ أَوْ قَرِیْبٌ لِيْ۔'' ''میرا بھائی ہے یا میرا رشتے دار۔'

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِکَ؟''

(کیا) تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہوا ہے؟''

اس نے عرض کیا: '' نہیں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' حُجَّ عَنْ نَفْسِکَ ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرَمَۃَ۔'' [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت