فهرس الكتاب

الصفحة 127 من 139

۲۰- منافقین ہی فاسق و بدکار ہیں ۔

۲۱- اللہ کی راہ میں بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں ۔

۲۲- منافقین آپس میں ایک دوسرے کی سرپرستی کرتے ہیں ۔

۲۳- اپنا ہاتھ سمیٹتے ہیں 'چنانچہ خیر کی راہوں میں خرچ نہیں کرتے۔

۲۴- برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں ۔

۲۵- انھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ عز وجل نے بھی انہیں بھلا دیا۔

۲۶- دل کھول کر صدقہ کرنے والے مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں ۔

۲۷- نمازوں کو ان کے اوقات سے موخر کرتے ہیں ۔

۲۸- چونچ مارنے کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور اس میں اللہ کا برائے نام ذکر کرتے ہیں ۔

۲۹- منافقوں پر سب سے بوجھل اور شاق عشاء اور فجرکی نمازیں ہیں ۔

۳۰- نماز باجماعت سے پیچھے رہتے ہیں ۔

۳۱- ان کے دل سخت اور ان کی عقلیں ناقص ہیں ۔

۳۲- ان لوگوں نے اسلام کو بحیثیت دین پسند نہ کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت