فهرس الكتاب

الصفحة 128 من 139

۳۳- یہ لوگ دین کی صرف وہی باتیں لیتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوتی ہیں ۔

۳۴- جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے۔

۳۵- امن کی حالت میں بہادری ظاہر کرتے ہیں اور جنگ میں بزدل ہوتے ہیں ۔

۳۶- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیصلہ نہیں لیتے۔

۳۷- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں حرج اور تنگی محسوس کرتے ہیں ۔

۳۸- جہاد سے مسلمانوں کی ہمت پست کرتے ہیں ۔

۳۹- اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہیں اور اللہ کی مدد سے ان کی امید منقطع ہو تی ہے۔

۴۰- جہاد سے دنیا چاہتے ہیں ' اور جب اس سے مایوس ہوتے ہیں تو پیچھے ہٹ (مُکر) جاتے ہیں ۔

۴۱- جھگڑے اور تکرار میں گالی گلوچ اور بیہودہ گوئی سے کام لیتے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت