فهرس الكتاب

الصفحة 102 من 156

''اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے،جو مجھ سے حدیث سنے،اسے یاد کرے،یہاں تک کہ دوسرے شخص کو پہنچادے،کتنے حاملین فقہ اس شخص تک [بات] پہنچاتے ہیں،جو ان سے زیادہ فقیہ ہوتا ہے اور کتنے ہی حامل فقہ فقیہ نہیں ہوتے۔''

صحیح ابن حبان میں عنوانِ حدیث:

امام ابن حبان رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے:

[ذِکْرُ رَحْمَۃِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا مَنْ بَلَّغَ أُمَّۃَ الْمُصْطَفٰی حَدِیْثًا صَحِیْحًا عَنْہُ] [1]

[امت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک صحیح حدیث پہنچانے والے پر اللہ عزوجل کی رحمت کا ذکر]

اے مولائے کریم!ہم ناکاروں اور ہماری اولادوں کو ایسے سعادت مند لوگوں میں شامل فرما۔آمین یا رب العالمین۔

الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان،کتاب العلم،۱؍۲۷۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت