فهرس الكتاب

الصفحة 109 من 156

العالمین ہی ہے۔

امام نووی رحمہ اللہ نے یہ بھی لکھا ہے،کہ اس حدیث میں علم،دعوتِ ہدایت اور اچھی باتوں کی ابتدا کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔ [1]

ب:امام ابن قیم رحمہ اللہ نے قلم بند کیا ہے:

''جب کسی عالم کے ذریعے ایک شخص کا ہدایت پانا،اس کے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے،جو کہ اونٹوں والوں کے ہاں بہترین قسم ہے،تو پھر اس شخص کے اجر و ثواب کے کیا کہنے،جس کے ہاتھوں ہر روز لوگوں کی جماعتیں ہدایت حاصل کریں۔'' [2]

اے ہمارے رحمن و رحیم رب!ہمیں اس اجر و ثواب سے وافر حصہ نصیب فرمائیے۔آمین یا رب العالمین۔

صحیح بخاری میں عنوانِ حدیث:

امام بخاری رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے:

[بَابُ فَضْلِ مَنْ أَسْلَمَ عَلَی یَدَیْہِ رَجُلٌ] [3]

[اس شخص کی فضیلت کے متعلق باب،جس کے ہاتھ پر کوئی اسلام لائے]

سنن ابی داؤد میں عنوان حدیث:

اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نےاپنی کتاب السنن میں اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:

[2] مفتاح دار السعادۃ ۱؍۶۲؛ نیز ملاحظہ ہو:عمدۃ القاري ۱۴؍۲۵۸۔

[3] صحیح البخاري،کتاب الجہاد،۶؍۱۴۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت