فهرس الكتاب

الصفحة 110 من 156

[بَابُ فَضْلِ نَشْرِ الْعِلْمِ] [1]

[اشاعتِ علم کی فضیلت کے متعلق باب]

تعلیمِ خیر کی خاطر مسجد جانے پر مکمل حج کا ثواب

دعوت الی اللہ تعالیٰ کی قدر و منزلت اجاگر کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ خیر کی تعلیم دینے کی غرض سے مسجد جانے والے کا اجر مکمل حج کرنے والے کے ثواب کے برابر ہے۔

اس بات کی دلیل:

امام طبرانی رحمہ اللہ نے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

"مَنْ غَدَا إِلَی الْمَسْجِدِ،لَا یُرِیْدُ إِلَّا أَنْ یَتَعَلَّمَ خَیْرًا أَوْ یُعَلِّمَہُ کَانَ لَہُ کَأَجْرِ حَاجٍّ تَامًّا حَجَّتُہُ" [2]

''جو شخص مسجد کی طرف روانہ ہو،خیر سیکھنے یا سکھلانے کے سوا اس کا کوئی مقصد نہ ہو،تو اس کے لیے ایسے حج کرنے والے کے مثل ثواب ہے،جس کا حج پورا ہو۔''

[2] منقول از:الترغیب والترہیب،کتاب العلم،الترغیب في الرحلۃ في طلب العلم،رقم الحدیث ۴،۱؍۱۰۴۔شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے [صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو:صحیح الترغیب والترہیب ۱؍۱۱۰) ۔ (اس حدیث کی مفصل تخریج ملاحظہ ہو:''فضل الدعوۃ إلی اللہ تعالی'' ص ۷۲) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت