فهرس الكتاب

الصفحة 128 من 156

اللہ تعالیٰ کے سوا اس کی حقیقت سے بھی کوئی آگاہ نہیں۔'' [1]

ج:قاضی ابوسعود رحمہ اللہ نے قلم بند کیا ہے:اس اجر کا وصف بیان کرنا مخلوق کے بس میں نہیں۔ [2]

د:علامہ الوسی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:مخلوق کا بیان اس اجر کے احاطہ سے عاجز ہے۔ [3]

اللہ اکبر!صدقہ،نیکی اور لوگوں کے درمیان اصلاح کا حکم دینے والے کا اجر و ثواب کس قدر بلند و بالا اور عظیم القدر ہے!رب ذوالجلال ہمیں ایسے سعادت مند لوگوں میں شامل فرمائے،جن کے لیے اس عظیم وعدے کا ذکر کیا گیا ہے۔آمین یا حي یا قیوم۔

مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خیر سیکھنے سکھلانے والے کا مجاہد کی مانند ہونا

دعوت الی اللہ تعالیٰ کی قدر و منزلت واضح کرنے والے دلائل میں سے ایک یہ ہے،کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خیر سیکھنے سکھلانے کے لیے آنے والے کا مقام و مرتبہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کی خاطر نکلنے والے کی طرح ہے۔

اس کے متعلق تین روایات:

۱:حضرات ائمہ احمد،ابن ماجہ،ابن حبان،ابو

[2] ملاحظہ ہو:تفسیر أبي السعود ۲؍۲۳۲۔

[3] ملاحظہ ہو:تفسیر روح المعاني ۵؍۱۴۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت