فهرس الكتاب

الصفحة 117 من 140

ہیں ' وہ جو چاہے وہی ہوتا ہے ' اور جو نہ چاہے نہیں ہو سکتا، ارشاد ہے:

{وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَالَمِينَ} [1]

اور تم بغیر رب دو جہاں کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے۔

چوتھا مرتبہ:

ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کی ہے' چنانچہ اللہ تعالیٰ خالق ہے اور اُس کے سوا سب اُس کی مخلوق ہیں ، نہ اُس کے سوا کوئی حقیقی معبودہے نہ اُس کے علاوہ کوئی رب، ارشاد ہے:

{اللّٰہُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ} [2]

اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی ہر چیزپر نگہبان ہے۔

نیز ارشاد ہے:

{هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللّٰہِ} [3]

کیا اللہ کے سوا کوئی پیداکرنے والا ہے؟

[2] سورۃ الزمر: ۶۲، نیز دیکھئے: الکواشف الجلیۃ ' ص ۶۲۱۔

[3] سورۃ فاطر: ۳۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت