کیا تمہیں پسند نہیں کہ اللہ تمہیں بخش دے' اور اللہ بڑا بخشنے والا' نہایت مہربان ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اپنے لئے معافی' مغفرت' عزت اور قدرت کے صفات ثابت فرمائے ہیں ،لہٰذا ہم بھی اللہ کے لئے ان صفات کو اس کے شایان شان ثابت کرتے ہیں ' وہ کسی بھی چیز میں اپنی مخلوق کے مشابہ نہیں۔ [1]
ارشاد باری ہے:
{الرَّحْمَـٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ} [2]
رحمن اپنے عرش پر مستوی (بلند) ہوا۔
اللہ عزوجل نے اس صفت کو اپنی کتاب میں سات مقامات پر ذکر کیا ہے'
[2] سورۃ طٰہ:۵۔