فهرس الكتاب

الصفحة 47 من 140

صرف اللہ کی محبوب و پسندیدہ چیزوں یعنی قرآن وسنت میں آئی ہوئی باتوں کے ساتھ خاص ہے۔

خلاصۂ کلام یہ کہ مومن و اطاعت گزار کے حق میں ارادہ کی دونو ں قسمیں اکٹھا ہو جاتی ہیں ' اور کافر و گنہ گار کے حق میں ارادہ کی صرف ایک قسم ارادہ کونیہ قدریہ پائی جاتی ہے۔مقصودیہ ہے کہ اطاعت گزار کی اطاعت کو اللہ تعالیٰ دینی شرعی اور کونی و قدری ہر طرح سے چاہتا ہے ، اس کے بر خلاف کافر کے کفر کو اللہ تعالیٰ کونی و قدری طور پر تو چاہتا ہے لیکن دینی و شرعی طور پر نہیں چاہتا۔ [1]

13.محبت، 14. مودت۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{وَأَحْسِنُوا ۛ إِنَّ اللّٰہَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ} [2]

احسان کرو' بیشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[2] سورۃ البقرۃ: ۱۹۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت