{وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ} [1]
وہ (اللہ) حکمت والا خبر رکھنے والا ہے۔
''علم'' اللہ تعالیٰ کے ذاتی صفات میں سے ہے' جو اللہ سے کبھی جدا نہیں ہوتیں ' چنانچہ اللہ نے ہر چیز کا اجمالی و تفصیلی احاطہ کررکھا ہے۔
دنیا و آخرت میں حکم و فیصلہ کا اختیار اللہ تعالیٰ ہی کو ہے' وہ جب کسی چیز کو محکم طور پر وجود بخشتا ہے تو اس میں کسی قسم کے فساد و خلل کا گزربھی نہیں ہوتا' چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اس کائنات کو اپنی حکمت سے وجود بخشا ہے' وہ بڑا علم وحکمت والا ہے۔ [2]
ارشاد باری ہے:
{إِنَّ اللّٰہَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ} [3]
[2] دیکھئے: الاجوبۃ الأصولیۃ' ص ۴۲۔
[3] سورۃ الذاریات: ۵۸۔