فهرس الكتاب

الصفحة 19 من 140

کے لئے کچھ رسول بھیجے ہیں نیز یہ کہ اللہ کی حکمت اس بات کی متقاضی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف ان رسولوں کو بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر مبعوث فرمائے۔لہٰذا ان تمام انبیاء کرام پر اجمالا ایمان لانا اور جن انبیاء کرام کے نام اللہ نے قرآن کریم میں ذکر کئے ہیں اُن پر تفصیلا ایمان لانا واجب ہے' جن کی تعداد پچیس ہے جنہیں اللہ نے قرآن کریم میں ذکر فرمایا ہے، نیز یہ ایمان رکھنا بھی ضروری ہے کہ ان کے علاوہ بھی اللہ کے دیگر انبیاء و رسل ہیں جن کی صحیح تعداد اورناموں کا علم اللہ ہی کو ہے' اسی طرح یہ ایمان رکھنا بھی واجب ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان تمام رسولوں میں سب سے افضل اور ان کے خاتم ہیں ' آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تمام جن و انس کے لئے عام ہے اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ [1]

۵- بعث بعد الموت یعنی مرنے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان: یعنی اس بات کا پختہ عقیدہ رکھنا کہ ایک دوسری زندگی بھی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نیکو کار کو نیکی کا بدلہ اور بُرے کو بُرائی کا بدلہ دے گا' نیز اللہ تعالیٰ شرک کے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت