کرے' جب وعدہ کرے تو اسے پورا کرے' تنگدستی' دکھ درد اور جنگ کے وقت صبر کرے' یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں۔
نیز ارشاد ہے:
{إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ} [1]
بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقررہ) اندازہ سے پیدا کیا ہے۔
نیز حدیث جبریل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
'' أن تؤمن باللّٰہ وملائکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الآخر وتؤمن بالقدر خیرہ وشرہ '' [2]
یہ کہ تم اللہ' اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ' اس کے رسولوں ' یوم آخرت اور اچھی بری تقدیر پر ایمان لاؤ۔
[2] صحیح مسلم ۱/۳۷، حدیث (۸) ۔