کے مثل ہے اوراللہ کی سماعت مخلوق کی سماعت کی طرح ہے! اور اس طرح کی دیگر باطل تشبیہات۔اللہ تعالیٰ ان کی باتوں سے بہت بلند و برتر ہے۔ [1] ٭
٭ شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
تشبیہ کی ایک تیسری قسم بھی ہے' اور وہ ہے خالق (اللہ عز وجل) کو معدوم' مستحیل (محال) ' اور ناقص چیزوں یا اسی طرح جمادات سے تشبیہ دینا، اور جہمیہ و معتزلہ تشبیہ کی اسی قسم میں واقع ہوئے ہیں۔