فهرس الكتاب

الصفحة 43 من 140

ارشاد باری ہے:

{لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ} [1]

اس (اللہ) کے مثل کوئی چیز نہیں ' اور وہ سننے دیکھنے والا ہے۔

اللہ عزوجل کی ذاتی صفات میں سے سمع (سننا) اور بصر (دیکھنا) ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سماعت و بصارت سے اس طرح متصف ہے 'جو اس کے شایان شان ہے' اس کی سماعت و بصارت مخلوق کی سماعت و بصارت کے مشابہ نہیں ، بلکہ اللہ کی سماعت تمام مسموعات کو محیط ہے اور وہ انہیں دیکھ رہا ہے' اور اللہ تمام ظاہر و باطن چیزوں کو دیکھ رہا ہے خواہ وہ کتنی بھی پوشیدہ کیوں نہ ہوں۔ [2]

کسی شاعرنے کیا خوب کہا ہے:

یا من یری مد البعوض جناحہا

فـي ظلمۃ اللـیل البھــیم الألیل

[2] دیکھئے: الروضۃ الندیۃ ص ۷۴ و۱۱۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت