جب انہوں نے ہمیں غصہ دلایا تو ہم نے ان سے انتقام لیا۔
نیز ارشاد ہے:
{كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللّٰہِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ} [1]
جو تم کرتے نہیں اُس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے۔
نیز ارشاد ہے:
{وَلَـٰكِن كَرِهَ اللّٰہُ انبِعَاثَهُمْ} [2]
لیکن اللہ نے ان کا اٹھنا ناپسند کیا۔
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کو رضامندی،غضب، ناراضگی، لعنت، کراہت، اسف (غصہ) ، مقت (سخت ناراضگی) کے اوصاف سے متصف کیا ہے۔یہ تمام صفتیں اللہ کے فِعلی صفات ہیں ' اللہ تعالیٰ جب جس طرح چاہتا ہے ان صفات سے متصف ہوتا ہے ' چنانچہ اہل سنت و جماعت جس طرح اللہ کے ذاتی صفات کو ثابت کرتے ہیں اسی طرح اللہ کے جلال و
[2] سورۃ التوبہ: ۴۶۔