فهرس الكتاب

الصفحة 105 من 216

۴: جہنم میں داخلہ:

اس پر دلالت کناں احادیث میں سے دو درج ذیل ہیں:

ا۔ امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ وہ فرماتے ہیں ، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

'' لَا تَکْذِبُوْا عَلَيَّ ، فَإِنَّہُ مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ فَلْیَلِجِ النَّارَ۔'' [1]

''مجھ پر جھوٹ نہ باندھو، کیوں کہ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا، سو وہ [جہنم کی] آگ میں داخل ہو جائے گا۔''

امام مسلم کی روایت میں ہے:

'' فَإِنَّہُ مَنْ یَکْذِبْ عَلَيَّ یَلِجِ النَّارَ۔'' [2]

''پس بلاشبہ جو مجھ پر جھوٹ باندھے، وہ [جہنم کی] آگ میں داخل ہو گا۔''

اور سنن ابن ماجہ میں ہے:

'' اَلْکَذِبُ عَلَيَّ یُوْلِجُ النَّارَ۔'' [3]

''مجھ پر جھوٹ [دوزخ کی] آگ میں داخل کرے گا۔''

امام بخاری نے مذکورہ بالا حدیث پر ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے:

[بَابُ إِثْمِ مَنْ کَذَبَ عَلَی النَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم ] [4]

[نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے والے شخص کے گناہ کے متعلق باب]

امام نووی نے صحیح مسلم کی روایت پر درج ذیل عنوان باندھا ہے:

[2] صحیح مسلم ، المقدمۃ، رقم الحدیث ۱ (۱) ، ۱؍۹۔

[3] سنن ابن ماجہ ، المقدمۃ ، رقم الحدیث ۲۶،۱؍۹۔

[4] صحیح البخاري، کتاب العلم ، ۱؍۱۹۹۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت