فهرس الكتاب

الصفحة 144 من 216

ان میں سے ہر ایک سزا کس قدر سنگین اور عبرت ناک ہے!

اللہ تعالیٰ بے گناہوں پر تہمت لگانے سے ہمیں محفوظ رکھیں ۔آمین۔

۲: پاک دامن عورتوں پر بہتان :

تہمت کی ایک بد ترین صورت بھولی بھالی پاک دامن ایمان والی عورتوں پر بہتان باندھنا ہے۔ اس بار ے میں وارد شدہ نصوص میں سے تین درج ذیل ہیں:

ا۔ایک مہلک گناہ:

امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' اِجْتَنِبُوْاالسَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ۔''

''سات ہلاک کرنے والے [گناہوں ] سے بچو۔''

انہوں [صحابہ] نے عرض کیا:''یا رسول اللہ! وہ کون سے ہیں ؟''

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' الشِّرْکُ بِاللِّٰہ، والسِّحْرُ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِيْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلاَّ بِالْحَقِّ ، وَأَکْلُ الرِِّبَا، وَأَکْلُ مَالِ الْیَتِیْمِ ، وَالتَّوَلِّيْ یَوْمَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْمُوْمِنَاتِ الْغَافِلَاتِ۔'' [1]

''اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ، جادو ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے حرام کردہ جان کا قتل ناحق، سود کھانا ، یتیم کا مال ہڑپ کرنا، جنگ کے دن فرار ہونا، بھولی بھالی پاک دامن ایمان والی عورتوں پر بہتان باندھنا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت