فهرس الكتاب

الصفحة 176 من 216

تنبیہات:

شرح حدیث میں محدثین کرام کی بیان کردہ مفید اور قیمتی تنبیہات میں سے چار ذیل میں توفیق الٰہی سے پیش کی جارہی ہیں:

۱: حدیث شریف پر عمل کرنے والے کا ہی برکت پانا:

اگر لین دین میں دونوں میں سے ایک سچا اور عیب کابیان کرنے والا ہے ، تو وہ حدیث شریف میں بیان کردہ برکت حاصل کرتا ہے۔ اس سلسلے میں علامہ ابن ابی جمرہ نے تحریر کیا ہے: ''گر ان دونوں میں سے ایک [حدیث پر] عمل کرے اور دوسرا نہ کرے ، تو عمل کرنے والا برکت پائے گا ، اور دوسرا نہ پائے گا۔ اگرچہ حدیث میں تو اس بات کی طرف اشارہ نہیں ہے ، لیکن شریعت کے قواعد کا یہی تقاضا ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

{وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی} [1]

[اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اُٹھائے گا۔]

نیز ارشاد فرمایا:

{فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗ ۔ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ} [2]

[پس جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہو گی، وہ اس کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرّہ برابر بُرائی کی ہو گی ، وہ (بھی ) اسے دیکھ لے گا۔]

اور ارشاد فرمایا:

{إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِأَنْفُسِکُمْ وَ إِنْ أَسَاْتُمْ فَلَھَا} [3]

[2] سورۃ الزلزلۃ؍ الآیتان ۷۔۸۔

[3] سورۃ الإسراء؍جزء من الآیۃ ۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت