فهرس الكتاب

الصفحة 107 من 216

امام ابن حبان نے اس حدیث پر درج ذیل عنوان قائم کیا ہے:

[ذِکْرُ إِ یْجَابِ دَخُوْلِ النَّارِ لِمَنْ نَسَبَ الشَّيْئَ إِلَی الْمُصْطَفَی صلي اللّٰه عليه وسلم ، وَھُوَ غَیْرُ عَالِمٍ بِصِحَتِہٖ] [1]

[مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بلاثبوت بات منسوب کرنے والے پر دوزخ کی آگ میں داخل ہونے کے واجب ہونے کا ذکر۔]

اس حدیث کے متعلق علمائے اُمت کے اقوال:

۱: حافظ ابن جوزی نے امام ابو بکر اسفرائینی سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان فرمایا:'' دنیا میں [مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا] کے سوا کوئی اور حدیث ایسی نہیں ، جس کو عشرہ مبشرہ نے روایت کیا ہو۔'' [2]

۲: حافظ ابن جوزی نے بیان کیا ہے ، کہ اس حدیث کو اکسٹھ صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [3]

۳: حافظ منذری نے تحریر کیا ہے ، کہ اس حدیث کو متعدد صحابہ کے حوالے سے کتب صحاح، سنن اور مسانید میں روایت کیا گیا ہے ، یہاں تک کہ یہ متواتر کے درجے کو پہنچ چکی ہے۔ [4]

[2] ملاحظہ ہو: الموضوعات ۱؍۶۴۔

[3] ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۱؍۵۶۔ علاوہ ازیں حافظ ابن جوزی نے ان حضرات صحابہ کی روایت کردہ احادیث کو اپنی کتاب میں نقل کیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۱؍۵۶۔۹۲) ؛ نیز ملاحظہ ہو: تحذیر الخواص من أ کاذیب القصاص للإمام السیوطي ص ۷۵۔۱۱۹؛ والموضوعات الکبری للملا علی القاري، ص۱۲۔۲۸۔

[4] ملاحظہ ہو: الترغیب والترھیب ۱؍۱۱۱؛ نیز ملاحظہ ہو: فتح الباري ۱؍۲۰۳۔۲۰۴، والموضوعات الکبری ص۱۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت