فهرس الكتاب

الصفحة 131 من 216

نسبت کی اس تبدیلی میں ناسپاس گزاری ، وراثت ، ولاء [1] ، دیت وغیرہ کے حقوق کا ضائع کرنا ، قطع رحمی اور والدین کی نافرمانی ہے۔'' [2]

۵: جنت کا اس پر حرام ہونا:

امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:

'' مَنِ ادَّعَی إِلَیْ غَیْرِ أَبِیْہِ … وَھُوَ یَعْلَمُ أَنَّہُ غَیْرُ أَبِیْہِ… فَالْجَنَّۃُ عَلَیْہِ حَرَامٌ۔''

''جس شخص نے اپنے باپ کی بجائے، کسی اور کی طرف نسبت، یہ جانتے ہوئے کی ، کہ وہ اس کا باپ نہیں ، تو جنت اس پر حرام ہے۔''

میں [3] نے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کا تذکرہ کیا ، تو انہوں نے فرمایا: ''خود میرے دونوں کانوں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور میرے دل نے اس کو اچھی طرح سمجھا۔'' [4]

کس قدر بد نصیب ہے وہ شخص، کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت سے محروم ہونے کی سزا دیں ! اور جس پر جنت حرام ہو گئی ، تو اس کا ٹھکانا دوزخ کی آگ ہی ہو گی ، کیوں کہ دنیا کے بعد جنت ہے یا جہنم۔ [5]

[2] شرح النووي ۹؍۱۴۴۔

[3] یعنی راوی حدیث ابو عثمان نے کہا۔ (ملاحظہ ہو: فتح الباري ۱۲؍۵۴) ۔

[4] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الفرائض،باب من ادّعی إلی غیر أبیہ ، رقمي الحدیثین ۶۷۶۶،۶۷۶۷، ۱۲؍۵۴؛ وصحیح مسلم ، کتاب الإیمان،باب بیان حال إیمان من رغب عن أبیہ ، وھو یعلم ، رقم الحدیث ۱۱۴۔ (۶۳) ، ۱؍۸۰۔ الفاظِ حدیث صحیح البخاری کے ہیں۔

[5] ملاحظہ ہو: بہجۃ النفوس ۴؍۲۳۳۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت