فهرس الكتاب

الصفحة 191 من 216

پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے بارے میں ۔ اگر اس کو معلوم ہوجائے، کہ وہ سچ ہیں ، تو بیان کرے، وگرنہ بیان نہ کرے۔ [1]

ب: سلف صالحین کا اس سے روکنا:

سلف صالحین نے بھی ہر سنی ہوئی بات کے بیان کرنے سے منع فرمایاہے۔ اس سلسلے میں امام مسلم کے روایت کردہ چار اقوال درج ذیل ہیں:

۱: حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: '' آدمی کے لیے یہی جھوٹ کافی ہے، کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کرے۔ ''

۲: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ [2] نے فرمایا: '' آدمی کے لیے یہی جھوٹ کافی ہے، کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کرے۔ ''

۳: امام مالک نے بیان کیا: '' جان لو! ہر سنی ہوئی بات کو بیان کرنے والا شخص بچتا نہیں ،

اور نہ ہی ہر سنی ہوئی بات بیان کرنے والا شخص کبھی بھی امام ہوسکتا ہے۔ ''

۴: امام عبدالرحمن بن مہدی نے بیان کیا: '' آدمی اس وقت امام نہیں ہوتا، کہ اس کی اقتدا کی جائے، یہاں تک کہ وہ بعض سنی ہوئی باتوں کو [اپنے ہی پاس] روک نہ لے [یعنی انہیں بیان نہ کرے] ۔ '' [3]

امام نووی نے مذکورہ بالا آثار اور حدیث پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:

[بَابُ النَّھيِ عَنِ الْحَدِیْثِ بِکُلِّ مَا سَمِعَ۔] [4]

[ ہر سنی ہوئی بات کے بیان کرنے کی ممانعت کے متعلق باب]

[2] عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مراد عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔ (ملاحظہ ہو: شرح النووي ۱؍ ۷۵) ۔

[3] صحیح مسلم، المقدمۃ، ۱؍ ۱۱۔

[4] المرجع السابق ۱؍۱۱۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت