فهرس الكتاب

الصفحة 59 من 216

'' یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! مَا عَمَلُ النَّارِ؟''

''اے اللہ کے رسول! جہنم کا عمل کیا ہے؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' اَلْکَذِبُ ، إِذَا کَذَبَ [الْعَبْدُ] فَجَرَ، وَإِذَا فَجَرَ کَفَرَ، وَإِذَا کَفَرَ دَخَلَ'' یَعْنِی النَّار۔'' [1]

''جھوٹ، جب [بندہ] جھوٹ بولتا ہے، تو بُرا عمل کرتاہے اور جب بُرا عمل کرتا ہے، تو کفر کرتا ہے اور جب کفر کرتا ہے، تو [جہنم کی] آگ میں داخل ہو جاتا ہے۔''

د: امام ابن ابی الدنیا نے مرہ ہمدانی سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا، کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے:

'' إِیَّاکُمْ وَالْکَذِبَ ، فَإِنَّہُ یَھْدِيْ إِلَی النَّارِ ،وَمَا یَزَالُ الرَّجُلُ یَکْذِبُ حَتَّی یُکْتَبَ عِنْدَ اللّٰہِ کَذَّابًا وَیَثْبُتُ الْفُجُوْرُ فِيْ قَلْبِہِ ، فَلَا یَکُوْنَ لِلْبِرِّ مَوْضِعُ إِبْرَۃٍ یَسْتَقِرُّ فِیْہِ۔'' [2]

''جھوٹ سے بچو، کیوں کہ وہ [جہنم کی ] آگ کی طرف لے جاتا ہے اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے ، یہاں تک ، کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا

[2] الصمت وحفظ اللسان ،باب ذم الکذب، رقم الأثر ۴۶۸، ص۲۴۱۔ نیز ملاحظہ ہو: کتاب الزھد للإمام وکیع ، باب الکذب والصدق، رقم الأَثر ۳۹۸، ۳؍۶۹۹۔ اور اس میں ہے: ''اور یقینًا جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ بولنے کے لیے کوشش کرتا ہے ، یہاں تک کہ اس کے دل میں نیکی کے لیے سوئی کے برابر جگہ [بھی] نہیں رہتی۔'' ڈاکٹر فریوائی نے [کتاب الزھد] کی روایت کے بارے میں تحریر کیا ہے ، کہ اس کے راویان ثقہ ہیں اور اس کی اسناد صحیح ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش کتاب الزھد ۳؍۶۹۹) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت