فهرس الكتاب

الصفحة 102 من 380

ترجمہ: پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کروں گا ۔

دوسرے مقام پر فرمایا:

[ثُمَّ اِلٰي رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ] [1]

ترجمہ: پھر تم سب کو اپنے رب کے پاس جانا ہوگا۔ پھر وه تم کو بتلائے گا جس جس چیز میں تم اختلاف کرتے تھے ۔

نیز فرمایا: [اَللہُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ] [2]

ترجمہ:بیشک تمہارے سب کے اختلاف کا فیصلہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ آپ کرے گا ۔

نیز فرمایا: [اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِيْ بَيْنَھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ] [3]

ترجمہ: یقینی بات ہے کہ آپ کا رب ان کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وه اختلاف کرتے تھے ۔

نیز فرمایا: [اِنَّ رَبَّكَ ہُوَيَفْصِلُ بَيْنَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِــيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ] [4]

ترجمہ:آپ کا رب ان (سب) کے درمیان ان (تمام) باتوں کا فیصلہ قیامت کے دن کرے گا جن میں وه اختلاف کر رہے ہیں ۔

[2] الحج:۵۹

[3] یونس:۹۳

[4] لسجدۃ:۲۵

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت