فهرس الكتاب

الصفحة 71 من 380

کی نشاندہی بھی فرمادی اور صحابہ پوچھتے تھے کہ اگر ہم اس دور کو پالیں توہمارے لئے کیاحکم ہے؟ تو آپ اس دور اور اس کے حوادث کے تعلق سے صحابہ کرام کی پوری راہ نمائی فرمادیتے۔

اس سے آپ اندازہ کیجئے کہ ہمارادین کس قدر کامل وشامل اورکافی ووافی ہے۔ قرآن وحدیث کی صورت میںیہ مکمل دین ہمارے تمام امراض کاعلاج اور تمام امورکاپاسبان اورمحافظ ہے۔

دین تمام امور کامحافظ ہے

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مشہور دعاہے:

اللھم اصلح لی دینی الذی جعلتہ عصمۃ امری۔۔۔الحدیث

اے اللہ! میرے لئے میرے دین کوسنواردے کہ اس دین کوتونے میرے تمام امور کامحافظ بنایاہے۔ [1]

اس کامعنی یہ ہے کہ حاملین قرآن وحدیث کو ہرطرح سے مطمئن ومسرور ہونا چاہئے، ترقی و ترفع کی منزل طے کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا چاہئے، اللہ تعالیٰ فرماتاہے:

[وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّہُوَالْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ۰ۙ كَفَّرَ عَنْہُمْ سَـيِّاٰتِہِمْ وَاَصْلَحَ بَالَہُمْ] [2] اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور اچھے کام کیے اور اس پر بھی ایمان ﻻئے جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اتاری گئی ہے اور دراصل ان کے رب کی طرف سے سچا (دین) بھی وہی ہے، اللہ نے ان

[2] محمد:۲

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت