بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علیٰ خاتم الأنبیاء والمرسلین نبینا محمدوعلیٰ آلہ وصحبہ اجمعین .
اما بعد !
حضرات گرامی !آج ہمارے اس خطبہ صدارت کی بنیاد امام اہل السنۃ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ایک قول ہے: انہوں نے فرمایا ہے:
''اصول الاسلام علی ثلاثۃ أحادیث''
یعنی تین احادیث پورے اسلام کی بنیاد ہیں ۔
(۱) حدیث عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ:
[ انما الاعمال بالنیات]
یعنی تمام اعمال کی صحت کا دارومدار صحیح نیت پر ہے۔
(۲) حدیث عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا:
[من أحدث فی أمرناھذامالیس منہ فھورد]
یعنی ہمارے دین میں آنے والی ہر نئی چیز مردود ہے۔
(۳) حدیث نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ
[ الحلال بین والحرام بین ۔۔۔۔۔۔۔]
یعنی حلال بھی واضح ہے او رحرام بھی واضح ہے ۔ (الحدیث )
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہی قول امام حاکم نے بھی ذکر کیا ہے لیکن اس میں حدیث