فهرس الكتاب

الصفحة 166 من 380

اس نے پوچھا: پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کرتے ہیں ؟

فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جس شخص کو جس گھر کے لئے پیدا کیا ہے اس کے عمل اس کے لئے آسان بنا کر توفیق عطا فرمادیتا ہے ۔ [1]

اس لئے ہمیں ہمیشہ اپنے عمل کی طرف توجہ دینی چائیے ۔

احادیثِ اربعہ کاپیغام اورنصیحت

سامعین حضرات ! ان چاروں حدیثوں نے اصلاح نیت سے لیکر خاتمہ تک کا سارا پروگرا م ہمارے سامنے واضح کردیا ہے ۔ دین کے تعلق سے سارے احکام و مسائل مجتمع ہوکر ہمارے سامنے آچکے ہیں ۔

اب باری عمل کی ہے اس کی استعد ادپید اکیجئے دعائیں بھی کیجئے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:

'' الدعاء سلاح المؤمن ''

دعا مؤمن کاہتھیارہے۔ [2]

عمل کا مرکز اور مضبوط ترین پلیٹ فارم جمعیت اہل حدیث سندھ کی صورت میں موجود ہے۔ دعوت الی اللہ کی تخطیط موجود ہے۔ جہاد کی مشعل روشن ہے ۔ مدارس و مساجد سے درس و تدریس اور '' قال اللہ وقال رسول اللہ '' کی صدائیں گونج رہی ہیں ۔ دامے' درمے' سخنے ' قدمے اس پروگرام کا حصہ بن کر اصلاح دارین و سعادت دین و دنیا کا اہتمام کیجئے۔تمام صلاحیتیں اور توانائیاں صرف کرکے آخرت بنا لیجئے۔

[2] المستدرک،الرقم:۱۸۱۲

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت