فهرس الكتاب

الصفحة 338 من 380

دوسراجملہ:

یا عبادی! کلکم ضال إلا من ھدیتہ، فاستھدونی أھدکم.

(اللہ سے ہدایت طلب کرو)

اے میرے بندو!تم سب کے سب گمراہ ہو،مگر جسے میں ہدایت دوں، پس صرف مجھ ہی سے ہدایت طلب کرو،میں ہی تمہیں ہدایت دونگا۔

بندوں میں اصل، گمراہی ہے

اس سے ثابت ہوا کہ بندوں میں اصل، گمراہی ہے،بالفاظِ دیگر ہر بندہ اصلًا گمراہ ہے، اور ہدایت پانے کیلئے اپنے رب تعالیٰ کا محتاج ہے،نیز اس تعلیم کا محتاج ہے جسےاللہ تعالیٰ نے ہدایت کیلئے معیارقراردیاہے۔

یہاں ایک سوال جنم لیتاہے،اوروہ یہ کہ اس حدیث میں تمام بندوں کے اصلًا گمراہ ہونے کاذکرہے،جبکہ بعض دیگراحادیث میں اصلًا ہدایت پر قائم رہنے کا ذکر ملتا ہے، مثلًا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان:

''کل مولود یولد علی الفطرۃ'' [1]

یعنی:ہربچہ فطرتِ اسلام پر پیداہوتاہے۔

دوسری حدیث میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

''خلقت عبادی حنفاءفاجتالتھم الشیاطین'' [2]

[2] مسلم:۷۲۰۷

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت