فهرس الكتاب

الصفحة 151 من 380

دوسری حدیث

عن أم المؤمنین عائشۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھا قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ''من أحدث فی أمرناھذا مالیس منہ فھو رد'' وفی روایۃ مسلم: ''من عمل عملا لیس علیہ أمرنا فھو رد ''. [1]

ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' جس شخص نے ہمارے دین میں کوئی نئی چیز نکالی جو دین میں نہ ہو تو وہ مردود ہے ''۔

اسے بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے جبکہ صحیح مسلم کی ایک حدیث میں یہ الفاظ بھی مروی ہے:

جس شخص نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا امر نہ ہو تو وہ مردود ہے:

حدیث کاماحصل!

سامعین کرام ! یہ حدیث بھی دین اسلام کا ایک اصلِ عظیم ہے ۔ بیان کردہ حدیث (الاعمال بالنیات ) اعمال کی باطنی میزان ہے جبکہ یہ حدیث اعمال کی ظاہری میزان ہے ۔

جس طرح ہر وہ عمل جو اللہ رب العزت کی رضا جوئی و اخلاص نیت سے خالی ہو باطل و مردود ہوتاہے، اسی طرح اگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امر اورسنت کی موافقت و مطابقت سے خالی ہو تو باطل و مردود قرار پائے گا ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہر خطبہ میں ان مبارک الفاظ کا اعادہ فرمایا کرتے تھے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت