مشابہت پائی جاتی ہے،جبکہ اللہ تعالیٰ ہی خالق ہے اور وہی مصور ہے۔تصویر کی حرمت اور وعیدشدید پر کچھ نصوص ملاحظہ ہوں:
عن عبدﷲ بن مسعودرضی اللہ عنہ قال:سمعت رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: (ان اشدالناس عذابا عندﷲ یوم القیامۃ المصورون) [1]
یعنی: عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،فرماتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے سخت عذاب،تصویر بنانے والوں کوہوگا۔
عن عائشۃ رضی ﷲ عنھا أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قال: (أشد الناس عذابا یوم القیامۃ الذین یضاھون بخلق ﷲ ۔) [2]
یعنی:عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان لوگوں کوہوگا جو اللہ تعالیٰ کی صفت ِخلق (پیداکرنا) سے مشابہت اختیار کرتے ہیں۔ (یعنی تصویربناتے ہیں)
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ: (یقول الرب سبحانہ:ومن أظلم ممن ذھب یخلق کخلقی فلیخلقوا ذرۃ أو لیخلقوا حبۃ أو لیخلقوا شعیرۃ ) [3]
یعنی:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعًا مروی ہے،رب سبحانہ وتعالیٰ فرماتا ہے: اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوسکتا ہے جو میری خلق جیسی خلق بناتا ہے (یعنی تصویر بناتاہے) ایسے لوگ اناج کاایک دانہ پیداکرکے دکھائیں۔
[2] بخاری ومسلم
[3] بخاری ومسلم