۱۰۔ جب اونٹ پر سوار ہوں تو بسم اللہ پڑھ لیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''ہر اونٹ کی پیٹھ پر ایک شیطان ہوتا ہے۔ پس جب تم اونٹ پر سوار ہوجاؤ تو بسم اللہ پڑھ لیا کرو۔پھر اپنی حاجات سے پیچھے نہ رہوگے ۔'' [1]
۱۱۔ میاں بیوی کے تعلقات لوگوں کے سامنے بیان نہ کیے جائیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''قریب ہے کہ کوئی مرد اس کے اور اس کی بیوی کے مابین ہونے والی باتوں کوبیان کرے، یاکوئی عورت اپنے اور شوہر کے مابین ہونے والے معاملہ کو [دوسری سہیلیوں کے سامنے] بیان کرے ۔ خبردار! ایسا ہرگزنہ کرنا ؛ بیشک اس کی مثال اس شیطان کی ہے جو کسی شیطان عورت سے راستے میں ملتا ہے اوراس پر واقع ہوجاتا ہے، اور لوگ اسکی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ '' [2]
۱۲۔ باجماعت نماز میں صفوں میں شیطان کے لیے جگہ نہ چھوڑیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' اپنی صفوں کو برابر کرو، بیشک شیطان خالی جگہوں پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ '' [3]
۱۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی شخص اچھا خواب دیکھے تو و ہ اللہ کی طرف سے ہے [ اس پر الحمدللّٰہ ''کہے اور اسے بیان کرے اور ایسا خواب صرف اس سے بیان کرے جس سے ا س کو محبت ہو] اور جب
[2] صحیح الجامع (۴۰۰۸) ۔
[3] أحمد في مسندہ (۳؍۱۵۴۔۲۶۰) ۔ وصحیح الجامع (۳۴۵۴) ۔